"تصدیق ہوگئی: پاکستان نے جس رافیل طیارے کو مار گرایا تھا، وہ بھارت کا پہلا رافیل نکلا


اسلام آباد/بھارت (مانیٹرنگ ڈیسک) 
وہ دعویٰ جو پاکستان نے کچھ عرصہ قبل کیا تھا، اب حقیقت بن کر سامنے آ گیا ہے۔ بھارت کا پہلا رافیل EH لڑاکا طیارہ، جسے پاکستان نے اپنی حدود میں مار گرانے کا دعویٰ کیا تھا، اب تصدیق ہو گئی ہے۔

بھارتی ریاست بھٹنڈہ سے ملنے والے طیارے کے ملبے سے "BS-001" کا سیریل نمبر برآمد ہوا ہے، جو کہ بھارت کے پہلے رافیل طیارے کا نمبر ہے۔

یہ وہی طیارہ ہے جس کے بارے میں پاکستان نے تین بھارتی رافیلز میں سے ایک کو مار گرانے کا دعویٰ کیا تھا — اب عالمی سطح پر یہ بات سچ ثابت ہوتی جا رہی ہے۔

ذرائع کے مطابق، بھارت کی جانب سے تاحال کوئی واضح مؤقف سامنے نہیں آیا، جبکہ پاکستان میں سوشل میڈیا پر یہ خبر تیزی سے وائرل ہو چکی ہے۔