رافیل بھی نہ بچ سکا! پاکستان کا مکمل ایئر وارفیئر سسٹم بھارت پر بھاری

پاکستان نے نہ صرف بھارتی فضائی حدود میں موجود اہداف کو درست نشانے پر تباہ کیا، بلکہ یہ بھی ثابت کر دیا کہ پاکستان کا C4ISR سسٹم (کمانڈ، کنٹرول، کمیونیکیشن، کمپیوٹرز، انٹیلیجنس، سرویلنس، اینڈ ریکانیسنس) خطے میں اپنی نوعیت کا سب سے جدید نظام ہے۔

پاکستان کی یہ صلاحیت اسے "ون وے ٹرانسپیرنسی" فراہم کرتی ہے — یعنی بھارت کا ہر قدم پاکستان کی نظروں میں تھا، مگر پاکستان کی نقل و حرکت بھارتی ریڈار سے اوجھل رہی۔

یہ کامیابی کسی ایک ہتھیار یا طیارے کی نہیں، بلکہ پاکستان کے مکمل فضائی جنگی نظام کی ہے۔
یہ ایک واضح پیغام ہے کہ اب جنگ صرف بندوقوں سے نہیں، بلکہ نیٹ ورک سینٹرک وارفیئر سے جیتی جاتی ہے — اور اس میدان میں بھارت مکمل طور پر آؤٹ کلاس ہو چکا ہے۔

ماہرین کے مطابق، پاکستان کا جدید C4ISR نظام بھارت کے روایتی نظاموں پر برتری کا منہ بولتا ثبوت ہے، جو نہ صرف فضائی حدود میں برتری دے رہا ہے بلکہ زمینی اور بحری محاذ پر بھی پاکستان کو فیصلہ کن سبقت عطا کرتا ہے۔