مالٹا کا بڑا اقدام، فلسطینی ریاست کو تسلیم کر لیا

یورپی ملک مالٹا نے فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا اعلان کر دیا۔

وزیر اعظم رابرٹ ابیلا نے ایک سیاسی تقریب میں کہا کہ غزہ میں جاری انسانی بحران پر خاموش تماشائی نہیں بن سکتے، اور فلسطین کو ریاست کے طور پر تسلیم کرنا اخلاقی ذمہ داری ہے۔

انہوں نے اعلان کیا کہ 20 جون کو اقوام متحدہ کی کانفرنس کے بعد مالٹا فلسطینی ریاست کو باضابطہ طور پر تسلیم کرے گا.

واضح رہے کہ اقوام متحدہ کے 193 میں سے 147 رکن ممالک فلسطین کو ایک خودمختار ریاست کے طور پر تسلیم کر چکے ہیں، جبکہ امریکا، برطانیہ، آسٹریلیا اور جرمنی سمیت کئی مغربی طاقتوں نے اب تک فلسطین کو تسلیم نہیں کیا