حالیہ تحقیق میں چونکا دینے والا انکشاف ہوا ہے کہ ہر 4 میں سے 1 ذیابیطس مریض سنگین ہڈیوں کی بیماری میں مبتلا ہے۔ ماہرین کے مطابق ذیابیطس صرف خون میں شوگر کی سطح کا مسئلہ نہیں بلکہ یہ ہڈیوں کی کمزوری اور جوڑوں کی بیماری جیسے مسائل کو بھی جنم دیتا ہے۔
تحقیق کے مطابق ذیابیطس کے مریضوں میں ہڈی ٹوٹنے کا خطرہ 70% زیادہ ہوتا ہے، خاص طور پر بزرگ افراد اور موٹاپے کے شکار مریضوں میں یہ خطرہ بڑھ جاتا ہے۔
ماہرین نے کیلشیم اور وٹامن ڈی کے استعمال اور ورزش کو لازمی قرار دیا ہے تاکہ ہڈیوں کی صحت برقرار رکھی جا سکے۔