علاج سب کے لیے! پاکستان عالمی کینسر میڈیسن پروگرام میں شامل

پاکستان کو گلوبل پلیٹ فارم فار ایکسیس ٹو چائلڈ ہُڈ کینسر میڈیسنز (GPACCM) کے 2025 کے پروگرام میں شامل کر لیا گیا ہے، جس کے تحت اگلے سال بچوں کے کینسر کی مفت ادویات فراہم کی جائیں گی.

وزیر صحت ڈاکٹر مصطفیٰ کمال نے اس انتخاب کو "ایک اہم سنگ میل" قرار دیا اور کہا کہ یہ پاکستان کے لیے باعث فخر ہے کہ اسے اس عالمی پروگرام میں شامل کیا گیا ہے.

پاکستان میں ہر سال 8,000 سے زائد بچوں میں کینسر کی تشخیص ہوتی ہے، جن میں سے کئی ادویات کی عدم دستیابی کے باعث جان کی بازی ہار جاتے ہیں. GPACCM کے ذریعے پاکستان عالمی وسائل سے فائدہ اٹھا کر مقامی چیلنجز پر قابو پا سکے گا، اور کینسر کے شکار بچوں کو بروقت اور مؤثر علاج فراہم کیا جا سکے گا.