وکلاء کے مفت کورونا ٹیسٹ کرانے کے احکامات واپس

پشاور۔ پشاور ہائیکورٹ نے رجسٹرڈ وکلاء کے مفت کورونا ٹیسٹ سے متعلق جاری احکامات نظرثانی درخواست کے بعد واپس لے لیا ہے ہائیکورٹ نے وکلاء کے مفت ٹیسٹ کرانے سے متعلق رٹ پٹیشن منظور کرتے ہوئے تمام وکلاء کے مفت ٹیسٹ کرانے کے احکامات جاری کیے تھے ہائیکورٹ انتظامیہ کی جانب سے سیکرٹری ہیلتھ کو جاری ایک مراسلے کے مطابق وکلاء کے مفت کورونا ٹیسٹ سے متعلق حکم نامہ واپس لے لیا گیا ہے کوروناوباء کے باعث صوبہ بھر کے رجسٹرڈ وکلاء کے مفت کورونا ٹیسٹ سے متعلق پشاورہائیکورٹ میں رٹ پٹیشن دائر کی گئی تھی جس میں ہائیکورٹ میں قائم بی ایچ یو میں تمام وکلاء کے مفت کورونا ٹیسٹ کرانے سے متعلق احکامات جاری کرنے کی استدعا کی گئی تھی جو ہائیکورٹ نے منظور کرلی تھی

 تاہم بعد میں ہائیکورٹ میں دوبارہ درخواست دائر کی گئی کہ 13مئی 2020کو وکلاء کے کوروناٹیسٹ سے متعلق جاری فیصلے پر نظرثانی کی جائے جس پر ہائیکورٹ نے نظرثانی درخواست نمٹاتے ہوئے وکلاء کے مفت کورونا ٹیسٹ سے متعلق احکامات واپس لے لیے ہیں جس کیلئے باقاعدہ نوٹیفیکیشن جاری کیا گیا ہے۔