پشاور۔صوبائی دارالحکومت پشاور سمیت صوبہ بھر میں اوورسیز پاکستانیوں کی جائیدادوں کو قبضہ مافیا سے واگزاراور تحفظ کو یقینی بنانے سمیت دیگر مسائل کے فوری حل کیلئے پولیس ”پورٹل سروس“ شروع کرنے کا فیصلہ کیاگیا جس کیلئے ہوم ورک شروع کردیاگیا ہے اس ضمن میں آئی جی خیبر پختونخوا ثناء اللہ عباسی نے بتایاکہ پشاور سمیت صوبہ بھر سے اوور سیز پاکستانیوں کی جائیدادوں پر قبضہ کرنے کی شکایات موصول ہورہی ہیں جس کانوٹس لیتے ہوئے جائیدادیں قبضہ مافیا سے واگزار کرنے اور تحفظ کو یقینی کیلئے خیبرپختونخوا پولیس پورٹل سروس شروع کرنے کا فیصلہ کیاگیا ہے تاکہ پورٹل کے ذریعے ملنے والی شکایات کا فوری ازالہ اور کاروائی عمل میں لائی جائے سکے اس ضمن میں آئی جی خیبرپختونخوا نے آئی ٹی ڈیپارنمنٹ سے رپورٹ بھی طلب کرلی گئی ہے
ڈاکثر ثناء اللہ عباسی نے بتایاکہ پورٹل سروس کا مقصد اوورسیز پاکستانیوں کی جائیدادوں کا تحفظ یقینی بنانا ہے اس کے بعد کوئی قبضہ کرکے دکھائے واضح رہے کہ گزشتہ کچھ عرصہ سے بھانہ ماڑی ٗ پہاڑی پورہ ٗ پشتخرہ ٗ سربند سمیت کئی علاقو ں میں اوورسیز پاکستانیوں کی جائیدادوں پر قبضہ کرنے کی کوشش کی گئی تھی جس میں فائرنگ کا تبادلہ بھی ہواتھا جبکہ پولیس کی بروقت کاروائی سے کئی ملزمان بھی گرفتاری کئے گئے دوسری جانب پولیس نے اوورسیز پاکستانیوں کی جائیدادیں قبضہ کرنیوالی مافیا کے فہرستیں بھی مرتب کرنا شروع کردی ہیں۔