پشاور۔کورونا وائرس سے اراکین صوبائی اسمبلی کے متاثر ہونے کا سلسلہ تھم نہ سکا گذشتہ روز اے این پی کے دو اراکین اسمبلی بھی موذی مرض کاشکار ہوگئے ہیں پارٹی ذرائع کے مطابق شانگلہ سے منتخب ہونے والے فیصل زیب خان اور پشاور سے منتخب ہونے والے صلاح الدین کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے ہیں جس کے بعد دونوں نے خود کو قرنطینہ کرلیاہے پارٹی کی مرکزی اورصوبائی قیادت نے دونوں اراکین اسمبلی کے ساتھ اظہار ہمدردی کرتے ہوئے ان کی جلد صحت یابی کے لیے دعاکی ہے واضح رہے کہ اس سے قبل پی ٹی آئی کی رکن صوبائی اسمبلی مدیحہ نثار اور ان کے شوہر بھی کورونا وائرس کاشکار ہوچکے ہیں۔