پشاور۔خیبرپختونخواحکومت کی جانب سے کورونا وائرس کے پھلاؤ کے خدشات کے پیش نظر تمام سرکاری دفاتر میں بغیر فیس ماسک کے لوگوں کے داخلے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔اس سلسلے میں صوبائی محکمہ انتظامیہ کی جانب سے جاری ہونیو الے اعلامیہ کے مطا بق کورونا وائر س کے پھیلاؤ کی روکنے کے لئے کسی بھی سرکاری دفتر میں فیس ماسک کے بغیر کسی شخص کو داخلے کی اجازت نہیں ہوگی۔سرکاری محکموں کو اس حوالے سے بینرز آویزاں کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔ اعلامیہ کے مطابق ان احکامات کا فوری اطلاق تمام سرکاری دفاتر پر ہوگا۔