پشاور۔صوبے کے معروف معالج پروفیسر ڈاکٹر انتخاب عالم کو علالت کے باعث پشاور کے نجی ہسپتال میں داخل کرا دیا گیا ہے ٗ انہیں سانس لینے میں دشواری کے ساتھ شدید کھانسی ہے ٗ کورونا وائرس کی بعض علامات پر انہوں نے نجی لیبارٹری سے ٹیسٹ کرایا جو نگیٹو آیا ہے ٗ تاہم حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں ان کا کورونا ٹیسٹ دوبارہ لیا گیا ہے ٗ جس کی رپورٹ آج آئے گی ٗ ڈاکٹر انتخاب عالم نے کورونا وائرس کی بعض علامات پر گزشتہ روز نجی لیبارٹری سے کورونا ٹیسٹ کرایا جو نگیٹو آیا تاہم سانس لینے میں تکلیف اور شدید کھانسی پر انہوں نے حیات آباد میڈیکل کمپلیکس سے اپنا معائنہ کرایا جہاں پر پر ہسپتال انتظامیہ نے ان کا کورونا ٹیسٹ دوبارہ حاصل کیا
جس کی رپورٹ آج آئے گی ہسپتال کی ترجمان توحید ذوالفقار کے مطابق ڈاکٹر انتخاب عالم کو میڈیکل آئسولیشن وارڈ میں داخل کیا گیا جہاں پر ان کا علاج معالجہ جاری ہے تاہم ذرائع کے مطابق ڈاکٹر انتخاب عالم کو بعدازاں پشاور کے نجی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے واضح رہے کہ گزشتہ روز دن بھر سوشل میڈیا پر ڈاکٹر انتخاب عالم بارے مختلف چہ میگوئیاں عروج پر رہیں اور ڈاکٹر انتخاب عالم کے کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کی افواہیں گرم رہیں۔