بیرون ممالک سے وطن واپس آنیوالے شہریوں کیلئے پالیسی تبدیل

پشاور۔ بیرون ممالک سے وطن واپس آنے والے شہریوں کو قرنطینہ مراکزیا ہوٹل بھجوانے کی بجائے ان کا کورونا ٹیسٹ ائیر پورٹ پر لینے کے بعد انہیں گھر جانے کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے ٗجبکہ صوبے میں تمام قرنطینہ مراکز بھی ختم کئے جا رہے ہیں ٗ ذرائع کے مطابق باچاخان انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر بیرون ممالک سے آنے والے شہریوں کیلئے ہوائی اڈے پر ہی کورونا ٹیسٹ کا بندوبست کر لیا گیا ہے ٗ مسافروں کے طبی معائنے کے بعد ایک پروفارمہ پر کیا جائیگا جس میں متعلقہ شخص کی تمام تفصیلات ٗ گھر کا پتہ اور متعلقہ لوگوں کے موبائل نمبرز درج ہونگے 

ٗ ائیرپورٹ سے مسافروں کو قرنطینہ مراکز یا ہوٹل منتقل کرنے کی بجائے ٹیسٹ  لینے کے بعد انہیں گھر جانے کی اجازت ہوگی ٗ ٹیسٹ مثبت آنے پر انہیں گھروں میں ہی کورنٹائن کیا جائیگا اور محکمہ صحت کا متعلقہ عملہ ان سے مسلسل رابطے میں رہے گا واضح رہے کہ قبل ازیں بیرون ممالک سے آنے والے شہریوں کوٹیسٹ لینے کے باوجود 48گھنٹوں تک قرنطینہ مراکز یا ہوٹل منتقل کیا جاتا تھا۔