خیبرپختونخواکے سب سے بڑے سرکاری ہسپتال کی اوپی ڈی کھولنے کی تیاری

ایل آر ایچ کی اوپی ڈی کھولنے کے حوالے سے تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں اور اس سلسلے میںچیئرمین بی او جی کی جانب سے میڈیکل ڈائریکٹر ڈاکٹر سلیمان خان کو ٹاسک حوالے کر دیا گیا ہے۔لیڈی ریڈنگ ہسپتال کے تمام شعبوں سے سفارشات طلب کی گئیں اورہسپتال کے ترجمان کے مطابق ممکنہ طورپراگلے ہفتے سے او پی ڈی میں سرگرمیاں بحال ہو جائیں گی۔‘پہلے مرحلے میں انتہائی ضروری شعبوں کو شروع کیاجائےگا، ہسپتال ترجمان کے مطابقکوروناسے متعلق مریضوں کی سکریننگ کھلی فضاءمیں ہوگی ‘کورونا علامات نہ ہونے کی صورت میں اوپی ڈی میں داخلے کی اجازت ہوگی،انہوںنے ساتھ یہ بھی وضاحت کی کہ اوپی ڈی میں محدود تعداد میں مریضوں کا چیک اپ ہوگا اورسماجی فاصلے سمیت تمام ایس او پیزپرسختی سے عمل ہوگا واضح رہے کہ اس وقت ہسپتالوں کی اوپی ڈیزبندش کے باعث مریضوں کوشدید مشکلات کاسامنا ہے۔