پشاور۔پشاوربارایسوسی ایشن کے ہونے والے انتخابات کے لئے کابینہ کی7نشستوں کیلئے 19امیدواروں کے مابین مقابلہ ہوگا جبکہ ملگری وکیلان کے ننگیال زیب خان پریس سیکرٹری اور فائزہ جاویدلائبریری سیکرٹری بلامقابلہ منتخب ہوگئے ہیں الیکشن کمیٹی کے کمشنرفرہادخان خلیل ایڈوکیٹ کی صدارت میں منعقد ہوا اس موقع پر کمیٹی کے ارکان قاضی اشفاق ٗارباب شہنشاہ بھی موجودتھے انتخابات کے لئے حتمی فہرست کے مطابق صدارت کی نشست پراظہریوسف خان اور اختر بلند کے مابین مقابلہ ہوگا
ملک خان زیب اور خرم شہزاد نائب صدارت کے امیدوارہیں جنرل سیکرٹری شپ کیلئے ارباب صفی اللہ ٗ میاں صبغت اللہ شاہ اور خالد حمیدامیدوارہیں جائنٹ سیکرٹری کی نشست پر ایم عارف خان ٗ لعل گل صافی اورشیرازعلی مدمقابل ہیں فنانس سیکرٹری شپ کیلئے محمدآفاق آفریدی اورمحمدہارون درانی آمنے سامنے ہیں کیبنٹ ممبرزکی دونشستوں کیلئے 7 امیدوار میدان میں رہ گئے ہیں جن میں عاقب یونس ٗ محمدسلیمان علی ٗ احمداللہ خٹک ٗ محمدماجدکریم ٗ محمدیاسر ٗ عرفان اللہ محمدزئی اور ثانیہ زہرا شامل ہیں۔