پشاور میں دو روزہ لاک ڈاؤن سخت کرنے کا فیصلہ

پشاور۔دو روزہ سخت لاک ڈاؤن آج سے شروع ہو جائیگا۔ ہفتہ اور اتور کو دکانیں کھولنے کی صورت میں متعلقہ تھانوں کے ایس ایچ اوز، ڈی ایس پی، ایس پی، اسسٹنٹ کمشنر، کے خلاف کاروائی ہو گی وفاقی حکومت نے تین روزہ لاک ڈاؤن ختم کر کے دو روز کردیا گیاتھا دو روزہ لاک ڈاؤن آج سے شروع ہو جائیگا۔ لاک ڈاؤن کے باعث پشاور سمیت صوبے بھر میں تجارتی مراکز ہفتے اور اتوار کو بند رہینگے۔

 ہفتہ اور اتوار کو تجارتی مراکز کھل جانے کے بعدمتعلقہ حکام کے خلاف سخت کاروائی کی ہدایات کی ہے۔ تاجروں کے ایک دکان کے بجائے پوری مارکیٹ کو سیل کرنے کی ہدایات کی گئی ہے۔ دو روزہ لاک ڈاؤن میں صوبائی حکومت کی ہدایات کی روشنی میں میڈیکل سٹورز، جنرل سٹورز، روٹی، نابنائیوں کی دکانیں کھلی رہینگی۔