پشاور۔ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر کرک پیرفرمان اللہ بخاری بھی کوروناوائرس سے جاں بحق ہوگئے جس کے بعد اب تک دوپبلک پراسیکیوٹرز کورونا سے جان کی بازی ہارچکے ہیں جبکہ دومزید پبلک پراسیکیوٹرز بھی کوروناوائرس میں مبتلا ہوگئے ہیں جن کی حالت نازک بتائی جاتی ہے گزشتہ روزڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر کرک پیرفرمان اللہ بخاری کی موت واقع ہوئی ہے پراسیکیوشن آفیسرز ایسوس ایشن کے مطابق پیرفرمان اللہ کا کورونا ٹیسٹ کیا گیا تھا جن میں وائرس کی تصدیق کی گئی تھی انہیں طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کیا گیاتھا جہاں وہ جانبر نہ ہوسکے
مرحوم پیرفرمان اللہ بخاری کی نمازہ جنازہ ادا کرنے کے بعد انہیں سپرد خاک کردیا گیا اس سے قبل بھی ایک پبلک پراسیکیوٹر کی کورونا سے موت واقع ہوچکی ہے جبکہ سینئر پبلک پراسیکیوٹر عطاء الرحمان اور ڈپٹی پبلک پراسیکیوٹرفلک سیر بھی کورونامرض میں مبتلا ہوچکے ہیں جو زیرعلاج ہیں اوران کی حالت بھی تشویشناک بتائی جاتی ہے۔