آٹا بحران میں شدت ٗ سرکاری آٹے کی سپلائی بند

پشاور۔ پشاور میں آٹا بحران مزید شدت اختیارکر گیا ٗ فلور ملز کی بندش کے باعث سرکاری آٹے کی سپلائی بند ہو گئی ہے ٗاشرف روڈ  ٗمیلاد چوک سمیت شہر کے مختلف مقامات پرتاجروں نے فائن آٹا اور سپر فائن آٹا کی قیمتوں میں مزید خود ساختہ اضافہ کردیاہے جبکہ بعض تاجروں نے آٹے کی بلیک میں فروخت شروع کردی ہے آٹا بڑے گوداموں میں سٹاک کیا جا رہا ہے 

تاکہ مزید مہنگے داموں فروخت کیاجا سکے رمضان المبارک سے قبل اور اب تک آٹا ڈیلرز نے قیمتوں میں اضافہ پرکروڑوں روپے کا منافع کیا ہے آٹا بحران پر قانون نافذکرنے والے اداروں نے پشاور کے بڑے بڑے تاجروں کے پاس سٹاک کا ریکارڈ بھی حاصل کیا ہے۔