ملک بھر میں کورونا مریض 90ہزار سے متجاوز ٗ ہلاکتیں 1879ہو گئیں

اسلام آباد:  دنیا بھر کی طرح ملک بھر میں کورونا کے وار جاری ہیں، گزشتہ ایک دن میں مزید 68 افراد جاں بحق ہوگئے جب کہ کورونا کیسز کی تعداد 90  ہزار 648 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 22 ہزار 812 ٹیسٹ کیے گئے اس طرح ملک بھر میں اب تک 6 لاکھ 38 ہزار سے زائد ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ہزاروں نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد کورونا کیسز کی تعداد 90 ہزار 648 ہوگئی۔ سندھ میں 34 ہزار 889، پنجاب میں 33 ہزار 144، خیبر پختونخوا میں 11 ہزار 890، بلوچستان میں 5 ہزار 582، اسلام آباد 3 ہزار 946، آزاد کشمیر میں 345 اور گلگت بلتستان میں 852 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔ دوسری جانب ملک بھر میں 31 ہزار 198 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا وائرس سے 68 اموات ہوئیں جس کے بعد ملک بھر میں کورونا سے جاں بحق افراد کی تعداد ایک ہزار 879 ہوگئی۔

کورونا وائرس اور احتیاطی تدابیر:

کورونا وائرس کے خلاف یہ احتیاطی تدابیر اختیار کرنے سے اس وبا کے خلاف جنگ جیتنا آسان ہوسکتا ہے۔ صبح کا کچھ وقت دھوپ میں گزارنا چاہیے، کمروں کو بند کرکے نہ بیٹھیں بلکہ دروازہ کھڑکیاں کھول دیں اور ہلکی دھوپ کو کمروں میں آنے دیں۔ بند کمروں میں اے سی چلاکر بیٹھنے کے بجائے پنکھے کی ہوا میں بیٹھیں۔

سورج کی شعاعوں میں موجود یو وی شعاعیں وائرس کی بیرونی ساخت پر ابھرے ہوئے ہوئے پروٹین کو متاثر کرتی ہیں اور وائرس کو کمزور کردیتی ہیں۔ درجہ حرارت یا گرمی کے زیادہ ہونے سے وائرس پر کوئی اثر نہیں ہوتا لیکن یو وی شعاعوں کے زیادہ پڑنے سے وائرس کمزور ہوجاتا ہے۔

پانی گرم کرکے تھرماس میں رکھ لیں اور ہر ایک گھنٹے بعد آدھا کپ نیم گرم پانی نوش کریں۔ وائرس سب سے پہلے گلے میں انفیکشن کرتا ہے اور وہاں سے پھیپھڑوں تک پہنچ جاتا ہے، گرم پانی کے استعمال سے وائرس گلے سے معدے میں چلا جاتا ہے، جہاں وائرس ناکارہ ہوجاتا ہے۔