سیاست میں آنے کا کوئی ارادہ نہیں،شاہد آفریدی

کوئٹہ۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور عالمی شہرت یافتہ کرکٹر شاہد خان آفریدی نے کہا ہے کہ سیاست میں آنے کا کوئی ارادہ نہیں،پاکستان نے بہت کچھ دیا ہے یہاں کے لوگوں کی مدد کرکے وہ لوٹاناچاہتاہوں میرے اس کام کو سیاسی رنگ نہ دیا جائے،جب تک نیت ٹھیک ہے لوگوں کی خدمت کروں گا جس دن نیت خراب ہوگا اس دن فانڈیشن بند ہو جائے گا،بلوچستان معدنی وسائل سے مالا مال اور سیاحت اور تجارت کے میدان میں بہت سارے خدمات ہیں 

بلوچستان کے نوجوانوں میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں،ان کو مواقعے دینے کی ضرورت ہیں،اگلا اور اپنا آخری پی ایس ایل کشمیر یا بلوچستان سے کھیلنے کا خواہشمند ہوں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کے روز ایوان صنعت و تجارت کوئٹہ بلوچستان میں چیمبر کے عہدیداران و ممبران سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ شاہد خان آفریدی کا کہنا تھا کہ وہ اپنی فانڈیشن کے توسط سے گزشتہ 3 ماہ سے ملک بھر میں غریبوں اور مستحقین کی خدمت میں مگن ہیں،انہوں نے کہا کہ سب سے آسان کام حکومت اور حکمرانوں پر اعتراض کرنا ہے تاہم ہمیں دوسروں پر اعتراض کرنے سے پہلے خود کام کرنا ہوگا اور ذمہ داری لینی ہو گی حکومتیں آتی اور جاتی رہیں گی۔