خیبر پختونخوا کو گندم اور آٹے کی سپلائی شروع نہ ہو سکی

پشاور۔ صوبائی حکومت کے پنجاب حکومت سے رابطے کے باوجود خیبر پختونخوا کو گندم اور آٹے کی سپلائی شروع نہ ہو سکی ٗ پشاور میں 85کلو بوری 5500 کی ہو گئی ہے ٗ 20 کلو کے تھیلے کی قیمت میں مزید 50روپے کا اضافہ ہو ا ہے پنجا ب کی جانب سے آٹے کی سپلائی بند ہونے سے اشرف روڈ ٗرامپورہ سمیت مختلف مقامات پر آٹا ڈیلرز کے پاس آٹے کا سٹاک ختم ہو گیاہے جس سے پشاور میں آٹے کا بحران شدت اختیار کر گیا ہے

 ٗ ادھر پشاورسمیت صوبے بھر میں 180سے زائد فلور ملز پہلے ہی بند ہیں صوبائی حکومت وفاق اور پنجاب سے رابطہ کر چکی ہے تاہم ا س کے باوجود پنجاب کی جانب سے گندم پرعائد پابندی ہٹانے سے انکار کیا گیا ہے اور گزشتہ روز گندم کے بعد آٹے کی سپلائی پر بھی پابندی عائد کردی گئی ہے ٗ شہری آٹے کے حصول کے لئے مختلف مقامات پر لائنوں میں کھڑے ہونے پر مجبور ہیں۔