پشاور۔پشاور سمیت صوبہ بھر میں پٹرول بحران مزید شدت اختیار کر گیا ہے ٗ سرکاری آئل کمپنی کے پٹرول پمپوں پر بھی پٹرول ناپید ہوگیا ہے ٗ پشاور میں پیٹرول کی قلت 20ہزار سے 1لاکھ لیٹر ہو گئی ہے یوں یومیہ کمی 2لاکھ سے 5لاکھ لیٹر تک پہنچ گئی ہے جس سے شہری خوار ہو کر رہ گئے ہیں یکم جون سے پیٹرول کی قیمتوں میں کمی کے بعد پیٹرول کی جاری قلت میں مزید اضافہ ہو گیا ہے بیشتر پیٹرول پمپوں پر صارفین کو ہائی آکٹین پیٹرول خریدنے کی ترغیب دی جا رہی ہے
حکومتی اقدامات کے باوجود پیٹرول بحران چھٹے روز میں بھی داخل ہو گیا ہے نجی آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کے پیٹرول پمپوں پر پیٹرولیم مصنوعات کی قلت کے ساتھ بیشتر سٹیشنز خالی ہیں اور فنی خرابی کے بورڈز آویزاں کر کے پیٹرولیم مصنوعات کی فروخت نہیں کی جا رہی ادھر سرکاری آئل کمپنی پی ایس او کے پمپوں پر بھی پٹرول ناپید ہوگیا ہے ٗ موٹر سائیکلوں میں 100اور گاڑیوں میں 500روپے سے زیادہ کا پٹرول فروخت نہیں کیا جاتا اسی طرح شہر کے بیشتر پی ایس او پمپ بھی بند ہو چکے ہیں ٗ دوسری جانب جن پمپوں میں پٹرول دستیاب ہے وہاں لمبی قطاریں لگی ہوئی ہیں۔