پشاور۔پشاور چڑیا گھر میں دو ماہ کے دوران تیسرا اور آخری زرافہ بھی ہلاک ہوگیا بتایا گیا ہے کہ زرافہ ہفتے کے روز اچانک زمین پر ِگر ہلاک ہوگیا جس کا باقاعدہ پوسٹ مارٹم کیا -جائے گا
سیکرٹری جنگلات شاہد اللہ کا کہنا ہے کہ ہلاک زرافے کے پوسٹ مارٹم کے بعد ہی موت کی اصل وجہ معلوم ہوگی،زرافہ کی عمر ڈھائی سال تھی جسے افریقہ سے منگوایا گیا تھاچڑیا گھرمیں اب تک تین زرافو ں سمیت چار بڑے جانور ہلاک ہوئے،اس سے قبل زیبرا بھی موت کا شکار ہوا تھا۔