پشاور۔پشاور میں آٹے کے بعد گھی اور آئل کی قیمتوں میں بھی 10سے 50روپے تک اضافہ کر دیا گیا ہے ٗ ڈیلرز پرانے سٹاک کو بھی نئی قیمتوں پر فروخت کرنے لگے ہیں
ٗ تیسری کیٹگری کا گھی 160سے 170ٗ دوسری کیٹگری کا 210سے 220اور پہلی کیٹگری کا گھی 250روپے کلو ہوگیا ہے ٗ اسی طرح پانچ کلو کے گھی پہلے درجے کا ڈبہ 1120سے بڑھ کر 1180کا ہوگیا ہے دوسرے درجے کا گھی 720سے 730روپے میں فروخت کیا جا رہا ہے۔