پشاور میں سستا پٹرول عوام کو مہنگا پڑ گیا

پشاور۔ پشاور میں سستا پیٹرول عوام کو مہنگا پڑ گیا ہے ٗجس کی تلاش میں عوام خوار ہورہے ہیں ٗ پیٹرول بحران بدستور جاری ہے ایک ہفتہ گزرنے کے باوجود وفاق پیٹرول بحران ختم کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکا ہے ٗ  اوگرا کی جانب سے ذمہ دار کمپنیوں کو جاری کردہ نوٹسز کا بھی کوئی اثر نہیں ہواپشاو ر کے بیشتر علاقوں میں پیٹرول پمپ بند ہونے سے شہری بلیک میں پیٹرول خریدنے پر مجبور ہیں پیٹرول پمپ کے ملازمین بوتلوں میں پیٹرول مہنگے داموں مختلف دکانوں پر فروخت کر رہے ہیں نجی کمپنیوں کے بیشتر پمپس پر پیٹرول کی قلت بدستور جاری ہے تاہم سرکاری انتظام میں چلنے والی آئل کمپنی کے پمپوں پر یٹرول فروخت ہو رہا ہے 

زریاب کالونی، دلہ زاک روڈ،  چارسدہ روڈ، فقیر آباد، کوہاٹ روڈ، رنگ روڈ، حیات آباد، یونیورسٹی روڈ، جی ٹی روڈ، صدر روڈ، سمیت شہر کے مختلف مقامات پر پیٹرول بحران برقرار ہے شہریوں کے مطابق سستے پیٹرول کی خوشی راس نہیں آ رہی ہے اگر قیمتیں کم کرکے حکومت پیٹرول نہیں دے سکتی تو ایسے ریلیف کا کیا فائدہ  ٗ پیٹرول کے قلت کی ذمہ داری پمپ مالکان،آئل مارکیٹنگ کمپنیوں پرڈال رہی ہیں جبکہ آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کاکہنا ہے کہ پیٹرول سستا ہونے کی اطلاعات پر پمپ مالکان نے یکم جون سے پہلے ہی آرڈر روک دیئے تھے۔