پشاور۔خیبر پختونخوا میں کورونا وائرس کے باعث مزید 12افراد چل بسے ٗجبکہ 519نئے مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے ٗ یوں صوبے میں اموات 587 اور مریضوں کی مجموعی تعداد 14ہزار سے تجاوز کر گئی ہے
محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ 4اموات پشاور میں ہوئیں ٗ مردان ٗ ایک ٗ دیر لوئر ایک ٗ ملاکنڈ 2ٗ مانسہرہ 2اور ایبٹ آباد میں ایک شخص چل بسا ٗ صوبے میں تاحال 3579مریض صحت یاب ہو چکے ہیں ٗ 5099مریضوں میں صرف 414مہلک وائرس کو شکست دے سکے ہیں ٗ صوبائی دارالحکومت میں اموات بھی سب سے زیادہ ہیں اب تک 311افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔