پشاور۔سینٹرل جیل پشاورمیں بھی کوروناوائرس پہنچ گیاہے دوسال قبل جیل آنے والے قیدی کاکوروناٹیسٹ پازیٹوآگیاہے جس پرقیدی کو جیل ہسپتال کے آئسولیشن وارڈ منتقل کردیاگیاہے جبکہ گیارہ دیگرقیدیوں کوبھی کورونا مشتبہ قرار دے دیاگیاہے جبکہ جیل کے قیدیوں کی اہل خانہ اورعزیزواقارب کے ساتھ ملاقات پرپابندی بھی گذشتہ دو ماہ سے عائدہے معلوم ہوا ہے
کہ سینٹرل جیل پشاورمیں تین روز قبل قیدی انورخان میں کوروناوائرس کے علامات پائے گئے جس پرکوروناوائرس پروٹوکول کے تحت اس کاٹیسٹ کرایاگیا اورقیدی کوفوری طورپرجیل ہسپتال کے آسولیشن وارڈ منتقل کردیاگیاقیدی کی پیرکے روز کوروناٹیسٹ رپورٹ مثبت موصول ہوئی ہے جس پرجیل کے ڈاکٹروں نے اس کاعلاج معالجہ شروع کردیاہے جبکہ دوسری جانب جیل کے دیگر گیارہ قیدیوں میں بھی کوروناوائرس کے علامات ظاہرہوئے ہیں جنہیں مشتبہ قرار دے دیاگیاہے