کورونا آگاہی مہم ٗ سول ڈیفنس اہلکاروں نے بیچ سڑک گھنٹے ٹیک دیئے

پشاور۔ ملکی تاریخ میں پہلی بار سول ڈیفنس خیبرپختونخوا کے ڈائریکٹر اور کارکنوں نے کورونا وبا سے بچاؤ کے لئے عوام میں شعور اجاگر کرنے اور انہیں حکومتی احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کرنے کے لئے انوکھا طریقہ اختیار کرتے ہوئے سڑک کے بیچ  میں گھٹنے ٹیک کر شہریوں سے اپیل کی گئی کہ وہ خود کو، اپنے پیاروں اور اپنے اردگرد کے لوگوں کو کورونا وبا سے محفوظ رکھنے کے لئے حکومت کی جانب سے جاری کردہ احتیاطی تدابیر اور ایس او پیز پر پوری طرح عمل کریں خصوصی واک کا اہتمام کیا گیاواک کی قیادت ڈائریکٹر سول ڈیفنس خیبرپختونخو ا فہد اکرام قاضی نے کی جبکہ واک میں بڑی تعداد میں سول ڈیفنس کے کارکنوں نے شرکت کی 

واک  سول ڈیفنس پشاور کے آفس سے شروع ہوا اور ہشتنگری چوک پہنچا جہاں ڈائریکٹر سول ڈیفنس اور کارکنوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ کورونا وبا سے ڈرنا نہیں بلکہ لڑنا ہے اور اس کا واحد حل ہے کہ غیر ضروری میل جول ترک کرنے کے ساتھ ساتھ حکومت کی جانب سے اس وبا سے بچاؤ کے لئے جاری کردہ ایس او پیز اور احتیاطی تدابیر پر عمل کیا جائے واک کے دوران پہلی مرتبہ ڈ ائریکٹر سول ڈیفنس خیبرپختونخو ا سمیت سول ڈیفنس کے تمام کارکنوں نے گھٹنے ٹیکتے ہوئے پشاور کے عوام سے اپیل کی کہ کورونا وبا کے حوالے سے کسی بھی افواہ پر کان نہ دھریں اوراس وبا سے بچنے کیلئے احتیاطی تدا بیر اختیار کریں۔