چیف سیکرٹری کورونا بیماری کو شکست دے کر صحت یاب 

پشاور۔ خیبرپختونخو ا کے چیف سیکرٹری کورونا بیماری کو شکست دے کر صحت یاب ہوگئے ہیں چیف سیکرٹر ی خیبرپختونخو ا ڈاکٹر کاظم نیاز کا 25مئی کو حیات آباد میڈیکل کمپلیکس پشاور میں کوروناکا ٹسٹ کیا گیا تھا جو کہ مثبت آیاتھا جس کے بعد چیف سیکرٹری اپنی رہائش گاہ پر ہی قرنطینہ ہوگئے تھے 

حیات آباد میڈیکل کمپلیکس کے میڈیکل ڈائریکٹر پروفیسر شہزاد نے تصدیق کی ہے کہ چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا کوروبا بیماری سے اب صحت یاب ہوچکے ہیں سرکاری ذرائع کے مطابق چیف سیکرٹری خیبرپختونخو ا ڈاکٹر کاظم نیاز نے کورونا وبا سے صحت یابی کے بعد اپنی سرکاری ذمہ داریاں دوبارہ سنبھال لی ہیں۔