پشاور -سول سیکر ٹر یٹ ایمپلائز کو آرڈنیشن کونسل خیبر پختونخوا نے نئے بجٹ میں سر کاری ملازمین کی تنخواہوں اور مراعات میں اضافہ نہ ہو نے پر احتجاج کا اعلان کیا ہے اس سلسلے میں کونسل کے وفد نے کونسل کے چیئر مین ظفر خان کی قیادت میں وفاقی سیکر ٹر یٹ اسلام آباد کا دورہ کیا اس وفد میں جنرل سیکر ٹر ی منظور خان ٗ سینئر وائس چیئر مین تصور اقبال ٗوائس چیئر مین قیصر خان ٗفنانس سیکر ٹر ی جابر حسین بنگش ٗ پریس سیکر ٹر ی طارق حسین ٗ سینئر نائب صدرملک شجاع خان ٗ ڈپٹی سیکر ٹری جنرل فیضان احمد ٗنائب صدر مشرف خان شامل تھے
وفد نے آل پاکستان سیکر ٹر یٹ ایمپلائز کو آرڈنیشن کونسل اسلام آباد کے صدر چودھری محمد حسین طاہر سے ملاقات کی دونوں سیکر ٹر یٹ کے قائدین نے آئندہ مالی سال کے بجٹ سے متعلق نیوزکانفرنس کی اور کہا کہ بجٹ میں تمام ایڈہاک ریلیف کو بنیادی تنخواہو ں میں ضم کر کے تنخواہوں اور پنشن میں اضافہ کیا جائے ٗہاؤس رینٹ ٗ میڈیکل الاؤنس میں اضافہ کیا جائے اور تنخوا ہو ں میں تفاوت ختم کی جائے ٗانہوں نے کہا کہ اگر ہمارے مطالبات پورے نہ ہوئے تو ملک گیر احتجاج شروع کیا جائے گا۔