قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے فادرز ڈے پر محبت بھرا پیغام جاری کردیا۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر اپنے والد کیساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے قومی ون ڈے اورٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے لکھا کہ آپ مجھے میچز کیلئے لیکر جاتے اور خود کڑی دھوپ میں کھڑے رہ کر میرا حوصلہ بڑھاتے رہے۔
بابراعظم نے کہا کہ گھڑیوں کے چھوٹے سے سٹال پر کام کرنے کے باوجود آپ نے نہ صرف فیملی کی ضروریات کا خیال رکھا بلکہ اپنے خواب اور اچھے اقدار بھی ہمارے ذہنوں تک منتقل کیں، آپ کا بیحد شکرگزار ہوں۔