اولڈ ٹریفورڈ میں موجود ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیم نے 14 روز کا قرنطینہ مکمل کرلیا۔
میڈیا رپورٹس کےمطابق ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیم آج سے باقاعدہ اپنی کرکٹ سرگرمیاں شروع کررہی ہے۔ پہلے مرحلے میں وارم اپ میچ شیڈول کیا گیا ہے۔
دوسری جانب انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم کے 30 کرکٹرز اورپندرہ رکنی سپورٹس سٹاف ساو¿تھمپٹن کرکٹ گراو¿نڈ کے فائیوسٹار ہوٹل کے تیسرے فلور پر قیام کرے گا۔ ہوٹل منتقل ہونے سے پہلے دستے کے تمام ارکان کے کورونا ٹیسٹ ہوں گے۔ رپورٹ آنے تک سب کمروں میں ہی موجود رہیں گے۔ کسی کو ان سے ملنے جلنے کی اجازت نہیں ہوگی۔
ہوٹل کے ریسٹورنٹ کو انگلینڈ ٹیم کے ڈائننگ ہال میں تبدیل کردیا گیاہے تاکہ سماجی دوری کا خیال رکھتے ہوئے کھانا کھایا جاسکے۔کھلاڑی اور کوچنگ سٹاف سٹیڈیم کے مخصوص زونز میں ہی داخل ہوسکیں گے۔
واضح رہے کہ ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ 8 جولائی سے ساو¿تھ ہمپٹن میں کھیلاجانا ہے۔