پشاور: پولیس کے محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے 4 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔ سی ٹی ڈی حکام کے مطابق دہشت گرد علاقہ غازی آباد کے ایک مکان میں چھپے ہوئے تھے جس کی اطلاع ملنے پر چھاپہ مارا گیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ گھر پر چھاپے کے دوران دہشتگردوں نے سی ٹی ڈی اہلکاروں پر فائرنگ کر دی جس کے بعد فورسز کی جوابی کارروائی میں 4 دہشتگرد مارے گئے۔
سی ٹی ڈی حکام نے بتایا کہ دہشت گردوں سے 4 کلاشنکوف، 6 دستی بم اور سیکڑوں کارتوس بر آمد ہوئے ہیں۔ آئی جی خیبر پخنونخوا ثناء اللہ عباسی کا کہنا ہے کہ دہشتگردوں کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی، عوام کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے گا اور پولیس نے دہشتگردوں کے خلاف اہم کامیابیاں حاصل کی ہیں۔