ٹاک ٹاک سمیت درجنوں موبائل ایپس آپ کی جاسوس

لپ سنکنگ کے ذریعے مختصر ویڈیو بنانے والی مقبول ترین چینی ایپ ٹک ٹاک سمیت 53 ایپس آئی فون صارفین کی حساس معلومات کی جاسوسی کر  رہی ہیں۔ غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق مارچ میں محققین نے انکشاف کیا کہ ٹک ٹاک سمیت دیگر 53 آئی او ایس ایپس صارفین کے کلپ بورڈ کی حساس معلومات کی جاسوسی کر رہی ہیں۔ مذکورہ ایپس کی جانب سے جاسوسی کی جانے والی حساس معلومات میں صارفین کے پاسورڈز، کرپٹو کرنسی والٹ ایڈریس، اکاؤنٹ ری سیٹ لنکس اور ذاتی پیغامات شامل ہیں جب کہ ان 53 ایپس نے مارچ میں منظر عام پر آنے کے باوجود بھی اب تک معلومات کی جاسوسی کرنا بند نہیں کی۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اس سے صارفین کی رازداری کو خطرہ اس لیے ہے کہ یہ ایپلی کیشنز کلپ بورڈ میں موجود معلومات کو بار بار پڑھتی ہیں، صارفین کلپ بورڈ میں کمپیوٹر یا دوسری ڈیوائسس کا ڈیٹا جمع  کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں جس میں پاس ورڈ اور دیگر معلومات محفوظ کی جاتی ہیں۔ محققین کا کہنا ہے کہ یہ خطرناک ہے جب کہ یہ بات واضح نہیں ہے کہ یہ ایپس جاسوسی کیوں  کرتی ہیں۔

اس تحقیق کے سامنے آنے کے بعد ایپل نے اپنی ڈیوائس میں نیا فیچر شامل کیا جس کے تحت صارفین کو ایک ہر اس وقت انتباہ جاری کی جاتی تھی جب جب کوئی بھی ایپ صارفین کے کلپ بورڈ ڈیٹا کو پڑھتی تھی۔

فہرست میں درج ذیل ایپس شامل ہیں:

گیمز

8 Ball Pool™ 

AMAZE!!!

Bejeweled

Block Puzzle

Classic Bejeweled

Classic Bejeweled HD

FlipTheGun

Fruit Ninja

Golfmasters

Letter Soup

Love Nikki

My Emma

Plants vs. Zombies™ Heroes

Pooking

PUBG Mobile

Tomb of the Mask

Tomb of the Mask: Color

Total Party Kill

Watermarbling

سوشل نیٹ ورکنگ (سماجی رابطوں کی ایپس

TikTok

ToTalk

Tok 

Truecaller 

Viber

Weibo

Zoosk 

دیگر ایپس:

10% Happier: Meditation 

5-0 Radio Police Scanner 

Accuweather 

AliExpress Shopping App 

Bed Bath & Beyond 

Dazn 

Hotels.com 

Hotel Tonight

Overstock 

Pigment – Adult Coloring Book 

Recolor Coloring Book to Color 

Sky Ticket

The Weather Network