بالی وڈ اداکارہ اشویریا رائے بچن ’ہسپتال منتقل‘

انڈیا کے خبررساں ادارے اے این آئی کے مطابق بالی وڈ اداکارہ اشویریا رائے بچن کو آج ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

چند روز قبل اشویریا رائے اور ان کی بیٹی کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آیا تھا تاہم وہ گھر پر ہی خودساختہ تنہائی میں چلی گئیں تھیں۔

ان کے شوہر ابھیشیک بچن اور سسر امیتابھ بچن میں بھی کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی جس کے بعد انھیں گذشتہ ہفتے ہسپتال منتقل کر دیا گیا تھا۔

46 برس کی اشویریا رائے بالی وڈ کا ایک مشہور چہرہ ہیں۔ وہ اس سے قبل مس ورلڈ بھی رہ چکی ہیں۔