دنیا بھر میں متاثرین ایک کروڑ 40 لاکھ سے زیادہ، گذشتہ 24 گھنٹوں میں یومیہ متاثرین کی تعداد میں ریکارڈ اضافہ


عالمی ادارہ صحت نے دنیا بھر میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ سے متعلق بتایا ہے کہ گذشتہ 24 گھنٹوں میں یومیہ سب سے زیادہ اضافہ دیکھنے میں آیا جب 237743 نئے متاثرین کی دنیا بھر میں تشخیص ہوئی۔

امریکی یونیورسٹی جان ہاپکنز کے اعداد و شمار کے مطابق اس وقت دنیا بھر میں ایک کروڑ 40 لاکھ سے زیادہ کل متاثرین ہو چکے ہیں جبکہ ہلاک ہونے والوں کی مجموعی تعداد چھ لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔

سب سے زیادہ متاثرین امریکہ، انڈیا، برازیل اور جنوبی افریقہ میں نظر آئے۔ اور پہلے تین ممالک کے مجموعی متاثرین کو دیکھیں تو 80 لاکھ مریض صرف ان تین ممالک میں سامنے آئے ہیں۔

اس سے قبل 12 جولائی کو یومیہ سب سے زیادہ متاثرین کی شناخت سامنے آئی تھی۔

جولائی کے مہینے میں اب تک روزانہ یومیہ تقریباً پانچ ہزار اموات کا اوسط ہے۔