معروف گلوکارہ ٹیلر سوفٹ نے اپنے گانوں کا نیا البم ریلیز کردیا 

لاس اینجلس۔معروف گلوکارہ اور گیت نگار ٹیلر سوفٹ نے اپنے گانوں کا نیا البم ریلیز کر دیا۔انسٹاگرام پر اپنے گانوں کے نئے البم ”فوک لور“کی ریلیز کا اعلان کرتے ہوئے اس کی ایک جھلکی بھی انہوں نے اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کی ہے۔


انہوں نے کہا کہ انہوں نے اس البم کی گیتوں میں اپنے خواب،امیدوں اور خوف سبھی جذبات کو جگہ دی ہے،انہوں نے اس کے گانے لاک ڈاؤن کے دوران تنہائی میں ریکارڈ کیے تاہم انہوں نے بعد میں دوسرے موسیقاروں جن میں ایرون ڈسنر،بون آئیور اور جیک ایٹنوف شامل ہیں، سے معاونت حاصل کی۔ البم ”فوک لور“ میں ٹیلر کے 16گانے شامل ہیں۔