لاہور۔ اداکار و گلوکار آغا علی نے پختون قوم سے معافی مانگ لی‘ حال ہی میں آغا علی کی ایک پروگرام کی پرانی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس میں وہ پٹھانوں کا مذاق اڑاتے دکھائی دے رہے ہیں
جس پر صارفین نے انہیںخوب آڑے ہاتھوں لیا اور سوشل میڈیا پر ”آغا علی معافی مانگو“ کا ہیش ٹیگ ٹرینڈ بن گیا ۔
آغا علی نے اپنے پیغام میں پٹھانوں سے معافی مانگتے ہوئے کہا کہ اگر انکی کسی بات یا کسی مذاق کا کسی بھی پٹھان بھائی یا بہن کو برُا لگا ہے‘چاہے وہ پانچ سال پرانی ہی کیوں نہ ہو‘ وہ ان سے معذرت خواہ ہیں۔