ریاض۔ سعودی کمپنی آرامکو نے مملکت کے شمال میں تیل اور گیس کے دو نئے کنویں دریافت کئے ہیں۔
سعودی عرب کے وزیر توانائی شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان بن عبدالعزیز نے ان دونوں کنوؤں کی دریافت کا اعلان کیا ہے۔
دریافت شدہ نئے گیس فیلڈ کو ”ہضب الحجَرَۃ“ کا نام دیا گیا ہے۔
شمال میں سرحدی علاقے میں دریافت ہونے والے تیل کے کنویں کو ”برق التّْلول“ کا نام دیا گیا ہے۔