پشاور۔صوبائی دارالحکومت پشاور جعلی نوٹوں کی بھر مار کے باعث تاجروں نے خصوصی مشینیں نصب کردی ہیں جبکہ جی پی او پشاور او ربینکوں میں بھی جعلی کرنسی کی پہچان کے لئے جدیدترین مشینیں نصب کی گئی ہیں۔
صوبائی دارالحکومت پشاور میں جعلی نوٹوں کے باعث معیشت کو نقصان پہنچ رہا ہے۔
جعلی نوٹوں کی بھر مار کے باعث تاجروں کو بھی لاکھوں روپے کے نقصانات کاسامنا کرنا پڑ رہاہے۔
جعلی نوٹوں کے خلاف کیپٹل سٹی پولیس کی جانب سے وقتاً فوقتاً کاروائی کے دوران ہزاروں روپے کے جعلی نوٹ برآمد کئے ہیں تاہم پشاور کے تاجروں نے کرنسی کی پہچان کے لئے جدید ترین مشینوں کو نصب کرنا شرو ع کردیا ہے تاکہ جعلی نوٹوں کی پہنچان ہو سکے۔
جعلی نوٹوں کی پہچان کے لئے جدید ترین آلات کے لئے تنصیب کے باوجود بھی جعلی اوراصلی نوٹوں کی پہچان ناممکن ہو گئی ہے۔