بشار الاسد کو ہلاک کرسکتا تھا لیکن فیصلہ تبدیل کرلیا، ٹرمپ

 

واشنگٹن۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کے پاس شامی صدر بشار الاسد کو ہلاک کرنے کا موقع موجود تھا لیکن انہوں نے اپنا فیصلہ تبدیل کرلیا۔

امریکی ٹی وی کوٹیلی فونک انٹرویومیں ڈونلڈٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایک وقت ایساآیا تھا کہ جب شامی صدران کے نشانے پر تھے لیکن اس وقت کے وزیر دفاع جیمس میٹس نے ایسا نہ کرنے کا مشورہ دیا۔

ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ انہیں اپنا فیصلہ تبدیل کرنے پر کوئی پشیمانی نہیں ہے۔

واضح رہے کہ امریکی ٹی وی پر صدر ٹرمپ کا یہ انٹرویو اسرائیل، امارات اوربحرین کے درمیان باقائدہ معاہدہ ہونے سے چند گھنٹے قبل نشرکیا گیا تھا۔