نیو یارک۔امریکی ریاست نیو یارک میں فائرنگ کے نتیجے میں ایک خاتون سمیت 2افراد ہلاک اور 11زخمی ہو گئے۔
امریکی میڈیا کے مطابق فائرنگ کا واقعہ ریاست نیو یارک کے شہر روچیسٹر میں پنسلوانیا ایونیو اور گڈمین اسٹریٹ کے قریب اس وقت پیش آیا جب وہاں 100 سے زائد افراد جمع تھے۔
جائے وقوعہ پر 13 افراد فائرنگ کا نشانہ بنے جن میں سے 2 افراد ایک خاتون اور ایک مرد موقع پر ہی دم توڑ گئے۔
فائرنگ کے نتیجے میں زخمی ہونے والے 11 افراد کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
فائرنگ کے واقعے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی ہے اور نہ ہی فائرنگ کرنے والے ملزمان کی اب تک نشاندہی ہوئی ہے، پولیس واقعے کی تفتیش کر رہی ہے۔