آج پاکستان سمیت پوری دنیا میں امن کا عالمی دن منایا جا رہا ہے۔

عالمی یوم امن ("امن ڈے") ہر سال 21 ستمبر کو پوری دنیا میں منایا جاتا ہے۔

 1981 میں اقوام متحدہ کی متفقہ قرار داد کے ذریعہ قائم کیا گیا یوم امن پوری انسانیت کے لئے عالمی سطح پر مشترکہ تاریخ فراہم کرتا ہے تاکہ وہ تمام اختلافات سے بالاتر ہوکر امن کی تشکیل میں اپنا کردار ادا کریں۔

 2020 میں عالمی یوم امن Shaping Peace together کے عنوان سے منایا جا رہا ہے کیونکہ 2020 میں دنیا کے تمام ممالک میں کرونا جیسی وبائی مرض پھیلی او رتمام ممالک اس وبائی مرض کے ساتھ حالت جنگ میں رہیں لہذا اب اس بات کی توقع کی جا رہی ہے کہ 2020 میں ہی تمام ممالک مل کر تمام اختلافات سے بالاتر کووڈ۔ 19 کے خلاف مشترکہ جدوجہد جاری رکھیںاور دنیا کو اس موذی مرض سے پاک کر کے امن کا گہوارہ بنائیں۔