قطر نے فلسطین کے مسئلے پر اپنا موقف برقرار رکھنے کا اعلان کردیا 

 

دوحا۔خلیجی ملک قطر نے فلسطین کے مسئلے پر اپنا موقف برقرار رکھنے کا اعلان کردیا۔

قطری وزارت خارجہ کے مطابق قطر کے فلسطین سے برادارنہ تعلقات خراب کرنے کی کوشش کی جارہی ہے لیکن مسئلہ فلسطین پر قطر کا موقف برقرار ہے۔

قطر کا کہنا ہے کہ مسئلہ فلسطین کا حل سلامتی کونسل کی قراردادوں اور بین الاقوامی قانون کے تحت ہونا چاہیے، فلسطینی سرزمین سے اسرائیلی قبضہ ختم ہوکر آزاد فلسطینی ریاست کا قیام ہو۔

قطری وزارت خارجہ کے مطابق آزاد فلسطینی ریاست کا قیام دارالحکومت بیت المقدس کے ساتھ ہونا چاہیے اور تمام فلسطینی پناہ گزینوں کو واپس آنے کے حقوق حاصل ہونے چاہیے۔

وزرات خارجہ کا کہنا ہے کہ قطر فلسطینیوں کو ان کے حقوق دلوانے کے لیے کسی کوشش سے گریز نہیں کرے گا۔