نیویارک: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ہم بہت جلد کورونا کو شکست دیں گے،کوششوں سے امریکا میں کورونا سے شرح اموات میں کمی آئی۔
اقوام متحدہ جنرل اسمبلی سےخطاب کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ نے ایرانی جوہری پروگرام روکنے کے لئے ہرممکن کوشش کررہے ہیں، ہم دہشت گردی کےپھیلاؤ کوختم کرنےکےلئےکوشاں ہیں۔
امریکی صدرنے ایک بار پھرچین پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وائرس پھیلانے کا ذمہ دار چین ہے، چین نے کورونا وائرس پھیلایا جس سے اموات ہوئیں۔
قبل ازیں جنرل اسمبلی کے افتتاحی سیشن سےخطاب کرتے ہوئے سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتریس نے کہا کہ ہمیں شام کےبحران کا حل تلاش کرنا ہو گا، فلسطین اوراسرائیل دوریاستوں کےحل کیلئےملکرکام کریں۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں نئی سردجنگ کی روک تھام کےلئےکام کرناچاہئے ہمیں عالمی سطح پرجنگ بندی کی ضرورت ہے۔