ریاض۔سعودی عرب نے افغان مفاہمتی عمل کی حمایت کرتے ہوئے افغان عوام کے ساتھ کھڑے رہنے کا عزم دہرایا ہے۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق افغان مفاہمتی عمل سے متعلق سعودی وزارت خارجہ سے جاری بیان میں کہا گیا کہ سعودی حکومت افغان حکومت اور طالبان کے درمیان حالیہ مفاہمتی کوششوں کا جائزہ لیتی رہی ہے۔
سعودی عرب افغان مفاہمتی عمل کی مکمل حمایت کرتا ہے۔
بیان میں کہا گیا کہ افغانستان میں تشدد کم کرنے اور امن و استحکام لانے کی تمام کوششوں کی حمایت کرتے ہیں۔