لندن۔برطانیہ کے وزیراعظم بورس جانسن نے شہریوں کو جتنا ممکن ہو گھروں سے کام کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے تیزی سے پھیلنے والی کوروناکی دوسری لہر سے نمٹنے کے لیے بارز اور ریسٹورنٹس کو جلدی بند رکھنے کے احکامات جاری کردیئے جبکہ پابندیاں متوقع طور پر 6 ماہ تک جاری رہیں گی۔
خبرایجنسی کے مطابق سرکاری سائنس دانوں کی جانب سے ضروری اقدامات نہ کرنے پر ہلاکتوں میں اضافے کے خدشات کا اظہار کرنے پر وزیراعظم بورس جانسن نے پابندیاں عائد کرنے کا فیصلہ کیا تاہم رواں برس کیے گئے لاک ڈان کی طرح مکمل پابندیوں سے گریز کیا۔
بورس جانسن کا کہنا تھا کہ اگر کیسز میں کمی نہیں آئی تو مزید اقدامات کیے جاسکتے ہیں۔