ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں مسئلہ کشمیر ایک مرتبہ پھر اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ مسئلہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل ہوناچاہیے۔
اقوام متحدہ کے قیام کی 75ویں سالگرہ کے موقع پر جنرل اسمبلی سے وڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے ترکی کے صدر رجب طیب اردوان کا کہنا تھا کہ جنوبی ایشیا میں امن کے لیے مسئلہ کشمیر کو حل ہونا چاہیے۔انھوں نے مزید کہا کہ یونان کے مسئلہ پر مذاکرات کیلیے تیار ہیں مگر ہراساں نہیں ہونگے۔
چین کے صدر شی جن پنگ نے وڈیو لنک خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی ملک کو عالمی امور پر غلبہ حاصل کرنے کا حق حاصل نہیں ۔انہوں نے کہاکہ کورونا وائرس پوری دنیا کے لیے امتحان ہے۔اقوام متحدہ کو چھوٹے ملکوں کے ساتھ انصاف اور باہمی احترام سے کھڑا ہونا چاہئے۔