ترکی کا آرمینیا کے ساتھ جاری کشیدی میں آذر بائیجان کی حمایت کا اعلان

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ترک صدر نے دونوں ممالک کی کشیدگی میں آذر بائیجان کی مکمل حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ دنیا کو سفاکی اور جارحیت کا نشانہ بننے والے آذار بائیجان کے ساتھ کھڑا ہونا چاہیے۔


ترک خبر رساں ادارے کے مطابق صدر اردوان نے باکو میں آذر بائیجان کے صدر الہام علیوف سے فون پر بات کرتے ہوئے انہیں مکمل حمایت کا یقین دلایا۔ دونوں ممالک کے وزرائے دفاع کے مابین بھی رابطے ہوئے جس میں ترک وزیر دفاع نے آذر بائیجان کی سالمیت کے تحفظ ک لیے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کروائی۔


دوسری جانب ایران نے دونوں ممالک کے مابین امن مذاکرات کے لیے ثالث کا کردار ادا کرنے کی پیش کش کی ہے۔ جب کہ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے دونوں ممالک کی کشیدگی پر اظہار تشویش کرتے ہوئے دونوں فریقین کو لڑائی سے باز رہنے کی اپیل کی ہے۔

واضح رہے کہ آرمینیا اور آذر بائیجان کے درمیان مسلح جھڑپيں متنازعہ علاقے نگورنو کاراباخ  ميں ہو رہی ہيں جو کہ آزاد جمہوری ملک ہے اور باضابطہ طور پر آذربائیجان کا علاقہ ہے تاہم آرمینیا اور دیگر عالمی قوتیں اسے تسلیم نہیں کرتیں۔ اطلاعات کے مطابق دونوں ممالک کی جھڑپون میں مجموعی طور پر 23 ہلاکتیں  ہوچکی ہیں۔