کورونا وائرس کی دوسری لہر آسکتی ہے، سعودی وزارت صحت کا انتباہ 

ریاض۔ سعودی وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر محمد العبد العالی نے انتباہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ کورونا وائرس کا دورانیہ 14 دن کا ہے اور اس کی دوسری لہر آسکتی ہے۔

 غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ریاض میں سعودی وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر محمد العبد العالی نے پریس بریفنگ کے دوران بتایا کہ ابھی تک کورونا وائرس کی ساخت میں کوئی ایسی تبدیلی ریکارڈ پر نہیں آئی جس سے سعودی عرب یا دنیا میں کسی اور جگہ کورونا وائرس کی دوسری لہر پیدا ہوسکتی ہے۔
 
 انہوں نے کہا کہ سعود ی عرب میں کورونا وائرس کے کیسز میں 55 فیصد تک کمی آئی ہے اور کمی مسلسل ہورہی ہے۔

ترجمان نے کہا کہ اب صورتحال قابو میں ہے۔ کورونا سے صحت پانے والوں کا تناسب 95 فیصد سے زیادہ ہوگئی۔