ممبئی۔ممبئی ہائی کورٹ نے حکم دیا ہے کہ جسم فروشی کوئی جرم نہیں یہ فیصلہ سناتے ہوئے ایک گیسٹ ہاؤس سے چھاپے کے دوران گرفتار کی گئی تین خواتین جسم فروشوں کو فور ی طور پر رہائی کا حکم دیدیاگیا۔
عدالت کے جج پرتھوی راج چون کا کہنا تھا کہ قانون میں ایسی کوئی شق نہیں جس میں اپنی مرضی سے جسم فروشی جرم ہو۔ زبردستی کسی مرد یا عورت سے جسم فروشی کا کاروبار کرانا جرم ہے۔
تینوں خواتین کی رہائی کا حکم دیتے ہوئے عدالت کا کہنا تھا کہ میٹروپولیٹن مجسٹریٹ کا اقدام غیر قانونی ہے۔