اردنی فرمانروا شاہ عبداللہ دوم نے پارلیمنٹ تحلیل کردی

عمان۔اردنی فرمانروا شاہ عبداللہ دوم نے پارلیمنٹ تحلیل کردی ہے جس کے بعد رواں سال 10 نومبر کو ملک میں پارلیمانی انتخابات کا اعلان کیا گیا ہے۔

عالمی میڈیا کے مطابق شاہی دربار کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ پارلیمنٹ تحلیل کرنے کے شاہی فیصلے کا مقصد روں سال وسط نومبر میں نئے پارلیمانی انتخابات کے لیے راہ ہموار کرنا اور اس کی تیاری کرنا ہے۔

 بیان میں کہا گیا ہے کہ پارلیمنٹ کو تحلیل کرنے کا فیصلہ 27 ستمبر کی شام کو کیا گیا۔

اردنی فرمانروا شاہ عبداللہ دوم نے 29 جولائی کو پارلیمنٹ کی چار سالہ مدت پوری ہونے پر دستور کے مطابق رواں سال نئے پارلیمانی انتخابات کے انعقاد کا اعلان کیا تھا۔